پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ مارویہ ملک 2018 میں پہلی بار نیوز کاسٹر کے طور پر ٹی وی پر آئیں ۔ �ٹرانسجینڈر کے بارے میں آواز اٹھانے اور ان کو حقوق دلوانے کے لیے بات کرنے پر ان کو بار بار دھمکیاں ملتی رہیں جس کے بعد وہ لاہور سے ملتان اور اسلام آباد شفٹ ہوئیں اور وہیں سے چینل پر پروگرام کرتی رہیں -ان دنوں وہ لاہور میں تھیں
مارویہ ملک پر گزشتہ رات لاہور کے علاقے کینٹ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر واپس آرہی تھیں۔مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
ٹرانس جنیڈر بل پر رائے دی جس پر دھمکیاں دی گئیں: مارویہ ملک#MarviaMalik #transgender #voicenews #pakistankiawaz pic.twitter.com/2YCkRssdS0
— Voice News (@VoiceNews_Pk) February 24, 2023
خواجہ سرا اینکر پرسن مارویہ ملک پر قاتلانہ حملہ https://t.co/nR76TwPwaw#Dailygreengwadar
— Daily Green Gwadar (@dailygreengwad1) February 24, 2023
پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر کسی اور جگہ منتقل ہوگئیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔