کل جیل بھرو تحریک میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک خاتون نے اپنی گرفتاری کے لیے پولیس سے درخواست کی جس پر پولیس اہل کار نے کہا کہ ہم آپ کو پولیس سٹیشن نہیں لے جاسکتے کیونکہ گاڑی میں پٹرول ختم ہوگیا ہے جس پر خاتون نے پولیس اہل کار کا یہ بہانہ 5ہزار کا نوٹ نکال اس کو دیا اور کہا کہ یہ لو گاڑی میں پٹرول ڈلواؤ آور مجھے تھانے لے چلو
#جیل_بھرو_تحریک
ایک عورت نے 5000 کا نوٹ پولیس کو دیا کہ پٹرول ڈالیں اور ہم سب کو جیل میں لے جاہیں pic.twitter.com/F6j5fIuzSr
— 𝐒𝐚𝐦𝐞𝐞𝐫𝐚 𝐛𝐮𝐭𝐭 (@sameerabutt_) February 23, 2023
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں نے جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکارانہ گرفتاریاں دیں تو پولیس نے پی ٹی آئی قائدین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، مراد راس، عمر سرفراز چیمہ سمیت 83 کے قریب کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔تاہم 4 گھنٹے کے بعد شام کے وقت تحریک انصاف کے 200 ارکان کو پولیس گرفتار کرکے لاہور کی مختلف جیلوں میں لے گئی –