ڈیلی پاکستان نے ایک پریشان کن خبر آج اپنے اخبار میں شائع کی جس کے مطابق ملک میں بجلی 14 روپے فی یونٹ سے زیادہ مہنگی ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے – اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غریب آدمی کے لیے گھر کاایک پنکھا بھی چلانا مشکل ہو جائے گا –

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جون جولائی 2022 کے موخر کردہ بقایا جات کی کی وصولی کی درخواست دائر کر دی ہے ،نیپر اتھارتی دو مارچ کو وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گی ، درخواست میں بجلی صارفین سے بقایا جات آئندہ آٹھ ماہ میں موصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے

، 200یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ ،200 سے 300 والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ زرعی صارفین سے نو روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی درخواست ہے ۔