پشاور ہائی کورٹ نے صدر مملکت جو پاکستان کے چیف ایگزیٹو ہیں کے الیکشن کی تاریخ کو اہمیت دینے کا فیصلہ کرلیا – خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت پرپشاور ہائیکورٹ نے کہاہے کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ دیدی اب دوسری تاریخ نہیں مل سکتی، صدر نے تاریخ دی ، کوئی عمل کرے یانہیں یہ الگ بات ہے، اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔عدالت کی خواہش یہی ہے کہ الیکشن کمیشن جو ڈسر مملکت کا ماتحت ادارہ ہے عارف علوی کے فیصلے کی توثیق کرے –
جب صدر نے اعلان کردیا تو الیکشن کمیشن کیسے انکار کرسکتا ہے اگلی سماعت پہ الیکشن شیڈول لے کے حاضر ہو پشاور ہائی کورٹ کا حکم۰۰۰ pic.twitter.com/EUt4vfkLom
— بھٹی صاحب (@HABhatti12) February 22, 2023
پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا صدر مملکت نے تاریخ دی، کیا دوسری تاریخ کی ضرورت پڑے گی؟عدالت نے کہاکہ اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔اب ایسا لگتا ہے کہ عدالتیں جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں گے –