پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ان کے گھر میں دھماکے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی۔ ٹویٹر پر جاری تصاویر میں ان کے گھر میں ملبے کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں –
کراچی میں پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر سیوریج کے دھماکے سے گھر کی دیوار گرگئی۔#TOKAlert #Karachi #AimanKhan #MuneebButt
تفصیلات، https://t.co/jsEJ63e7zo pic.twitter.com/svcwqJBj6f
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) February 21, 2023
#BreakingNews #CylinderBlast #AimanKhan #MuneebButt #FMUrdu #SaharaNewsPk #SyedNasir @TheSaharaa #Video
ایمن خان اور منیب بٹ کی رہائش گاہ گیس دھماکے سے جزوی طور پر تباه | سہارا نیوز پاکستان
Details 👇 ⬇️ https://t.co/LXpwvaR2cg pic.twitter.com/UgqS0byW9h
— 𝔽𝕄 𝕌𝕣𝕕𝕦 ♐🎙️ (@FMUrduPk) February 21, 2023
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ نے لکھا کہ “گزشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہوگیا۔اس دھماکے کی زد ًمیں آکر ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے “۔انہوں نے مزید لکھا کہ “ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے”۔اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کے بہت مشکور ہیں-