اس وقت ملک زبوں حالی کا شکار ہے -ملک کے پاس پیسہ ختم ہوگیاہے مگر شہباز شریف اپنی کابینہ کی تعداد میں اضافہ کرتے جارہے ہیں جس پر نیشنل اور سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ کی جارہی ہے تحریک انصاف کے لوگ ان پر طنز کے نشتر چلارہے ہیں حکومت کے حامی صحافی بھی ان کی کابینہ کے کام اور تعداد پر برہم ہیں اور آج مسلم لیگ ن کے اہم رہنما محمد زبیر نے بھی شہباز سرکار کی پالسیوں کو مسترد کردیا -پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ 85 ممبران پر مشتمل ہے – یہ بہت زیادہ ہیں ، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا اور میں بھی نہیں کر سکتا ۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے وفاقی کابینہ کے حجم پر بات کی ہے pic.twitter.com/u9weCh32HF
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) February 21, 2023
نجی ٹی وی” جیونیوز” کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا کاتھا ل 85 میں سے آدھے سے زیادہ لوگوں کا پورٹ فولیو ہی نہیں ہے ، تاہم انھوں نے اپنی حکومت کی لاج رکھنے کے لیے کہا کہ وزراءاور زیادہ تر معاون خصوصی بغیر تنخواہ اور مراعات کام کر رہے ہیں جوبوجھ کو کم کرنے کی کوشش ہے ۔ ملک کی اشرافیہ بشمول حکومت کو پہلے سے زیادہ محسوس کرنا چاہیے کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وہ اپنی اضافی ضروریات ختم کریں، جیسا کہ احسن اقبال نے بڑی گاڑی واپس کرتے ہوئے چھوٹی گاڑی لے لی ہے ۔ہر وزیر اور معاون کو یہ مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔