سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا فیصلہ غیرقانونی قرار ؛پی ٹی آئی ایم این ایز بحال -لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دئیے،پی ٹی آئی کے70ایم این ایز بحال،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر فریقین کو سات مارچ کو طلب کرلیا pic.twitter.com/BCCVpGEK31
— M shahbaz butt (@shahbazbutt78) February 20, 2023
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سپیکر نے استعفوں کی منظوری سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔راجہ پرویز اشرف میڈیا پر یہ بیان دے چکے تھے کہ میں کسی ایم این کا استعفیٰ اس وقت تک منظور نہیں کروں گا جب تک وہ خود انفرادی حیثیت میں خود میرے سامنے آکر یہ اقرار نہ کر لے کہ یہ استعفیٰ میں نے اپنے ہاتھ سے خود لکھا ہے اور میں اس اسمبلی کا ممبر نہیں رہنا چاہتا –
لاہور ہائی کورٹ نے 70 اہم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا#Sunonews #LahoreHighCourt pic.twitter.com/EodSD3nQsC
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) February 20, 2023
عدالت نے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااورآئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روک دیئے ،عدالت نے کہا کہ سپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔