پاکستان پیپلز پارٹی بھی عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوگئی -پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی الیکشن لڑنے کی درخواست مسترد کردی -کیونکہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی ایم این اے 2 ماہ کے لیے الیکشن لڑنے یا ہارنے کارسک لینے کوتیار نہیں ہے -کیونکہ 12 جماعتوں کو عوام کا موڈ واضح نظر آرہا ہے –
پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات لڑنے کے معاملے پر اختلافات ختم ہو گئے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔ذرائع پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے مرکزی رہنماﺅں اور امیدواروں کو اعتماد میں لے لیا،امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن مہم بند نہ کی جائے ،ذرائع کاکہناہے کہ وفاق میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گی ۔مگر اب تحریک انصاف کے ایم این ایز کی دوبارہ بحالی اور الیکشن کمیشن کے ضمنی ایلکشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹیکے ایم اینز سکھ کاسانس لیں گے کیونکہ عدالت کے فیصلے نے ان کا کام آسان کردیا ہے اب 13 جماعتی اتحاد کو شائید کسی مشترکہ اعلامیہ کی ضرورت پیش نہ آئے اور وہ صحافیوں کے سخت سوالوں سے بھی بچ جائیں گے –