ملک بھر میں آج رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔یہ وہ مبارک رات ہے جب ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ� اللہ تعالٰی سے شرف ملاقات کے لیے آسمان پر تشریف لے گئے تھے اور وہاں ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبروں سے ملاقات کی اور نماز کی امامت کرائی تھی –
https://twitter.com/TayyabS2703112/status/1626777990062374913
روایت کے مطابق 27 رجب المرجب کی شب حضرت جبرائیل علیہ السلام براق لےکر نبی آخرالزماں ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔
شب معراج مبارک pic.twitter.com/KHLm2t9Gji
— ian mirza (@ianmirza) February 18, 2023
اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے ا پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، ، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔آپ کو اس نماز کی امامت کا شرف حاصل ہوا اور اسی امامت کے سبب آپ کو سردارالانبیاء کا خطاب بھی ملا –
شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، آج رات مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آج رات کی برکت سے ہمارے ملک کی عوام کی مشکلات دور فرمائے اور ہمارے ملک کو خوشحالی اور سکون نصیب ہو –