چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی ایک آڈیو لیگ کی گئی تھی جس میں وہ اپنے دوست کاکیس اپنے من پسند جج سے لگوانے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں -اس پر مسلم لیگ ن نے بہت واویلہ بھی مچایا تھا -اب نواز شریف کے مدمقابل لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔
غلام محمود ڈوگر اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی pic.twitter.com/rLHtmg2vOC
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 18, 2023
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے گفتگو پر مشتمل مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ سلام دعا کے بعد یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنائیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ جس پر غلام محمود ڈوگر کہتےہیں کہ ابھی آرڈر نہیں ہوئے۔
یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر تو سپریم کورٹ سے ہونے ہیں، جیسے ہی وہاں سے ہوں گے ہمیں مل جائیں گے۔ ہمارے بندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ڈاک جج صاحبان کے سائن ہونے کے بعد آتی ہے، سائن کورٹ ٹائم میں نہیں ہوتے، کورٹ ٹائم کے بعد ہی کئے جاتے ہیں۔
یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی#ARYNews pic.twitter.com/flJtYuJyHT
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 18, 2023
یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، مگر میں نے انہیں کہا کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک آرڈر ڈوگر صاحب کو نہیں ملے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر رات کو آ جائیں گے، ڈاک سائن ہونے کے بعد رات کو آ جاتی ہے۔ اس پر یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گذر جائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں جس پر غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔