امریکہ میں آج ایک مرتبہ پھر ایک جنونی شخص نے 6 گھر اجاڑ دیے -امریکہ میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں -آج اس دہشت گردی کا نشانہ امریکی ریاست مسی سی پی بنا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی ٹیٹ کاونٹی میں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہو کر خاتون کو گولی مار دی، اس کے بعد دوسرے گھر میں گیا اور مزید 2 افراد پر فائر کھول دیا۔ اس کے بعد اس وحشی قاتل نے ایک دکان میں جا کر بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک https://t.co/2t1Hv3Qb55 pic.twitter.com/HqJHrmQHS8
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) February 18, 2023
واضح رہے کہ امریکی معاشرے میں فائرنگ سے قتل کے واقعات روزمرہ امور کا حصہ بنتے دکھائی دیتے ہیں، صدر اوباما کے دور میں گن کنٹرول سے متعلق قانون سازی کی کوشش کی گئی تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی قابل ذکر عمل درآمد نظر نہیں آیا۔اس دہشت گردی کاشکار امریکہ کی پارلیمنٹ سپیکر نینسی پلوسی بھی بن چکی ہیں جن کے گھر میں گھس کر ایک جنونی نے ان کے شوہر کو شدید زخمی کردیا تھا تاہم ان کی جان بچ گئی تھی –