پاکستان کے سابقہ کپتان اور شارجہ میں چھکا لگا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر شہرت پانے والے کھلاڑی جاوید میاں داد علیل ہوگئے -لیجنڈکرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت ناسازہو گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
"میں خیریت سے ہوں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے" ۔۔۔۔جاوید میاں داد نے مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا#SUNONEWSHD #CricketTwitter pic.twitter.com/gUjnREz9Fn
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) February 17, 2023
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق جاوید میانداد کو کچھ دیر بعد موٹروے پولیس کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی ، مگر اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جاوید میانداد اچانک چکر آنے پر گر گئے تھے -جاوید میانداد کو موٹروے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا،موٹروے پولیس کی ٹیم بھی جاوید میانداد کے ہمراہ ہسپتال میں موجود ہے ۔
جاوید میاں داد اس ٹیم کے نائب کپتان بھی رہے جس نے 1992 میں عمران خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیتا تھا –