شہباز سپیڈ کا ٹویٹ کرنے والی مریم نواز نے بھی شہباز شریف کی حکومتی پالیسیوں کو مسترد کردیا – مریم نواز نے شہباز حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت ان کی حکومت نہیں مسلم لیگ کی حکومت تب ہوگی جب نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے یہ اتحادیوں اور پی ڈی ایم کی حکومت ہے -مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے مگر یہ حکومت میری نہیں، (ن )لیگ مہنگائی کی تب ذمہ دار ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔
میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، مریم نواز 😂 pic.twitter.com/wXfheldDp5
— Usman Khan (@UsmanGhani_K) February 16, 2023
مریم نواز کی نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، حکومتی ناقص کارکردگی پر نوجوانوں کے سوالات پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حالات کی ذمہ داری (ن )لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ان کا یہ بیان شہباز حکومت کے لیے بڑے مسئل پیدا کرسکتا ہے کیونکہ مریم کے ان ریمارکس کی گونج پوری دنیا تک پہنچے گی اور ان کی حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا -بھارت میں بھی شہباز شریف کی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے –