سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید کو آصف زرداری پر کالعدم تنظیم کو پیسے دینے کا الزام لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوجائے وہ کپتان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے . ان کی گرفتاری سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کے استقبال کے لیے پہنچ گئی اور ان کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
شیروں کا شیر شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا… اب مزہ آنے والا pic.twitter.com/FtZCwtL3Y7
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) February 16, 2023
حکومتی وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ شیخ رشید نے وزیرداخلہ اور بلاول بھٹو کو گالیاں دیں،اس پر سلمان اکرم نے کہا کہ یہ کیس ہی نہیں ہے جو ایڈووکیٹ جنرل بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بیان دیا کہ شیخ رشید کے بیان کی تفصیلات پیمرا سے حاصل کی گئیں، انہوں نے بیان دیا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ انفارمیشن لی، آصف زرداری کی عمران خان کے خلاف مبینہ سازش کے شواہد شیخ رشید سے نہیں ملے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سنایا گیا ۔ آج شیخ رشید میڈیا پر دھواں دھار تقریر کرییں گے جس سے حکومت اور ان کے ساتھیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں –