انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس میں عدم حاضری پر عبوری ضمانت خارج کر دی ہے جس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیاہے ۔اس فیصلے کے آتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان کو خطرہ محسوس ہوا کہ اب حکومت کپتان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرسکتی ہے اس لیے ان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی -ان میں مرد اور خواتین سب شامل ہیں ان افراد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ کسی طور اپنے لیڈر کی گرفتاری کی اجازت نہیں دیں گے –
میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد اکٹھی ہو چکی ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی وہیں موجود ہیں۔
۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
تمام پی ٹی آئی کے کارکنان زمان پارک پہنچیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش ہو رہی ہے pic.twitter.com/IQt1Es6tiA
— Shahzad Khan ⁱᴾⁱᵃⁿ (@vinestratex) February 15, 2023
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی اور احتجاج، انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا -تاہم تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئی ایک کیس میں انہیں 22 فروری تک ریلیف مل گیا مگر ابھی تک اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے ضمانت کی خبر ان کے پرستاروں کو نہیں ملی -جب تک ان کی تسلی نہین ہوجاتی یہ ٹائگرز زمان پارک سے نہیں جائیں گے –
انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد
زمان پارک میں اہم اجلاس،
مرشد آج چھ بجے قوم سے اہم خطاب کرینگے۔ pic.twitter.com/kq6DAbnOp7
— Atif Khan (@AtifKhanPTI6) February 15, 2023
زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفین عدالتی احکامات کی جتنی پیروی کرتے ہیں پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا لگتا ہے قوم کو اپنے حقوق خود ہی چھیننا ہوں گے. حقیقی آزادی کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔