اپنے ہی ملک میں اپنی ہی فوج اور پیوٹن پر تنقید روسی صحافی ماریا کو مہنگی پڑگئی -ان کے پروگرام کے بعد ان کو قید کردیا گیا پھر ان کا مقدمہ روس کی عدالت کو بھجوادیا گیا – جس پر عدالت نے ماریا کو قصور وار ٹھرا کر فرد جرم عائید کردی –
روس کی ایک عدالت نے ایک خاتون صحافی کو یوکرین میں ماسکو کے حملے پر تنقیدی پوسٹ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنادی۔ بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ 44 سالہ ماریا پونومارینکو کو ماسکو کی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سزا سنائی گئی pic.twitter.com/WAc34SZkjD
— RP NEWS HD (@RPNEWSHD1) February 15, 2023
خاتون صحافی کو یوکرین میں ماسکو کے حملے پر تنقیدی پوسٹ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ 44 سالہ ماریا پونومارینکو کو ماسکو کی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ نئی قانون سازی کے تحت ہائی پروفائل فیصلوں کی سیریز کا تازہ ترین فیصلہ ہے۔ اس قانون کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے یوکرین میں فوجی مداخلت پر تنقید کو مجرمانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صحافی کو شہر برنول میں سزا سنائی گئی ہے۔ وہ رس نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتی تھی۔