چکن کی قیمت میں ہرروز اضافے سے جہاں خریدار پریشان ہیں وہیں چکن کا کاروبار کرنے والے دکاندار وں کا بھی برا حال ہے -چکن کی قیمت 600 روپے سے تجاوز کرنے کے بعد پولٹری فارم ایسوسی ایشن نے بھی پولٹری کا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا -کیونکہ اب اس کاروبار میں منفع کی بجائے خسارے کا امکان ہے – اس ضمن میں اہم فیصلہ کرلیا گیا ،پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن نے 16 فروری سے کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد ملک بھر میں چکن کی دستیابی ناممکن ہوجائے گی -اور مرغی کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے –

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں 17 فروری کو گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے احتجاج کریں گے۔ ضلعی حکومت نے اعتماد میں لئے بغیر قیمت 30 روپے کلو کم کر دی۔ہم اس قیمت پر گوشت نہیں بیچ سکتے –
پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کا مارجن بھی کم کر دیا گیا، مرغی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ایسوسی ایشن نہیں۔