مری میں نامعلوم افراد نے بینکوں کی متعدد اے ٹی ایمز میں ایلفی ڈال کر بلاک کر دیا جس پر شہری حیران و پریشان نظر آئے۔اس واقعے کے بعد بینک عملہ سی سی ٹی وی فوٹج سے ان کی شناخت معلوم کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش میں مصروف ہے-جن کی جلد گرفتاری کا امکان ہے –
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق بینکوں کی اے ٹی ایمز میں ایلفی ڈالنے کا اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ پیش آیا، مری میں شہری جب ایک بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پہنچے تو ایلفی ڈالنے کا انکشاف ہوا۔ جب ان صارفین نے دوسری اے ٹی ایم میں کارڈ ڈالے کی کوشش کی تو وہاں بھی یہی صورتحال تھی جس کے بعد شہر میں شور مچ گیا -جب پولیس نے مزید اے ٹی ایمز چیک کی تو نصف درجن کے قریب اے ٹی ایم کو ایسے ہی بلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔اسی طرز کا ایک واقعہ پشاور میں بھی پیش آیا تھا جہاں تخریب کاروں نے اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈال کرانہیں جام کیا اور پھر ان سے 33 لاکھ روپے نکال لیے تھے –