انتخابات پاکستان میں اس وقت عام انتخابات ہونے والے ہیں کیونکہ مئی 2023 میں اس اسمبلی کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے کوئی بھی ایم این اے 2 ماہ کے لیے اسمبلی الیکشن لڑنے پر آمادہ نہیں سوائے ایک جماعت پی ٹی آئی کے کیونکہ اس کی پاپولیریٹی کا گراف اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ایم این اے اپنی کمپین میں صرف لوگوں سے خطاب کریں اور ایک پیسہ بھی خرچ نہ کریں تب بھی ان کے جیتنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں اسی لیے تحریک انصاف کے تمام امیدوار الیکشن کے لیے پرجوش ہیں مگر پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے کیونکہ مہنگائی کے سبب ان کے امیدواروں کا عوام میں جانا مشکل ہے –
ان ہی حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور نئیر بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو اعتماد میں لیا گیا۔
شکست کا خوف : پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
Leave a comment
Leave a comment