ملتان: پولیس نے پیر کے روز ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ملتان کے تھانہ ممتاز آباد پولیس نے پی ایس ایل 8 کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 18 جعلی ٹکٹیں، 2 ایل ای ڈیز، پرنٹرز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایکشن سے بھرپور نیا سیزن ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے آیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز ملتان میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس کے بعد دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کرین ریزر ہوگا۔ دوسری جانب کنگز اپنا پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں بابر اعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔