مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے گزشتہ روز اے آر وائی کو انٹرویو دے کر مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بری طرح مجروح کردیا-انھوں نے اپنی پارٹی پرسنگین الزامات عائید کردئے اور عمران خان سے معافی بھی مانگ لی جس پر میڈیا میں بہت شور اٹھا اور اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پرمریم نواز نے سرزنش کرتے ہوئے اُنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔
https://twitter.com/BashirKhaanPTI/status/1624347295729782784
https://twitter.com/Manshaapashq/status/1624342945146015744
“ایکسپریس نیوز “نے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھیں۔جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیپٹن صفدر نے جزبات کی رو میں بہہ کر یہ انٹرویو دے دیا یا وہ آصف زرداری کی طرح خود کو آگے لانے اور پرانے بابوں کو ساتھ ملا کر باغی مسلم لیگ بنانے کا سوچ رہے ہیں-