لیونل میسی نے 100 کروڑ سے زائیدکی رقم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرکے ثابت کردی کہ وہ ایک عظیم فٹبالر ہی نہیں ایک عظیم انسان بھی ہیں -اس سے پہلے ایک پاکستانی نے بھی کی ایک خططیر رقم زلزلہ متاثرین کو دے کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا – اب انتظار ہے کہ کب پی پی پی اور پی ڈی ایم کے امیر ترین سربراہان کب اور کتنی رقم ان زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرتے ہیں –
لیونل میسی نے ترکی اور شام کو 3.5 ملین یورو کا عطیہ دیا۔ pic.twitter.com/N2UvNlvPJh
— Umar Farooq (@officialumar_) February 11, 2023
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے مبینہ طور پر 35لاکھ یورو (تقریباً 1ارب 81لاکھ روپے) عطیہ کر دیئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لیونل میسی نے اپنی فلاحی تنظیم ’لیو میسی فاﺅنڈیشن‘ کے ذریعے یہ رقم عطیہ کی ہے۔ لیونل میسی کی طرف سے ذاتی حیثیت میں ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے دی جانے والی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔