جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فض الرحمان کا کامیاب آپریشن ہوا ہے.تاہم پارٹی ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے جسم کے کس حصے کی سرجری کی گئی اور انہیں کیا مرض لاحق ہوا تھا
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ” سربراہ پی ڈی ایم، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے، قائد جمعیت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں.”
الحمدللہ
قائدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن بخیر وعافیت سے ہوا،
آپ سب سے دعاؤں کی خصوصی درخواست ہیں.۔۔۔#GetWellSoonMaulana pic.twitter.com/HDZXLSMrVC
— The Jamiat News_1 (@JN_News_1) February 10, 2023
انہوں نے مزید کہا “تمام کارکنوں سے اپیل ہے کہ قائد جمیعت کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں. “