منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے حوالے سے جاوید چوہدری کے کالم کے ایک حصے کی تر دید کردی ۔ چند روز قبل جاوید چوہدری نے ایک کالم لکھا تھا جس میں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد کچھ اہم انکشافات کیے تھے ۔ اس کالم کے ایک حصے میں لکھا گیا تھا ‘جنرل باجوہ نے کہا میں نے مشکل لیکن ٹھیک فیصلے کیے ، جاوید چوہدری سوال کیا کہ یہ ٹھیک فیصلہ کیسے تھا؟ جس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کے لیے خطرناک ہیں ،یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا،
سوال تو یہ بھی ہے کہ باجوہ منصور علی خان اور جاوید چوہدری جیسے اپنے جیسے لوگوں کو ہی بیلجئم سے کالیں کرکے جھوٹ سچ کیوں کررہا ہے؟ pic.twitter.com/nq8hK0KBFF
— Salman Durrani (@DurraniViews) February 10, 2023
منصور علی خان نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے خود فون کر کے کہا کہ جاوید چوہدری کے کالم کا یہ حصہ ٹھیک نہیں ہے میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کے لیے خطرناک ہیں ، یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا۔منصور علی خان نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے یہ بھی درخواست کی کہ یہ خبر میں آپ کا نام لے کر دوں گا کیونکہ اس میں آپ براہ راست تردید کر رہے ہیں جس پر انہوں نے مجھے اجازت دی۔ اس طرح منصور علی خان نے اس بات پر مہر لگا دی کہ جاوید چوہدری ایک جھوٹا صحافی ہے –