کوئٹہ کے علاقے کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیوریٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں نے تریمڑ کے قریب سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزری، بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس گاڑی میں جو افسران شہید اور زخمی ہیں اب ان اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے –
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آئی ای ڈی دھماکہ
میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید
جبکہ نائیک برکت اللہ، سپاہی ظفر اور سپاہی ہدایت زخمی۔
وطن کی مٹی گواہ رہنا… pic.twitter.com/oBYPNWP9Bi
— چاند بی بی (@GuleMehtab786) February 10, 2023
بلوچستان ،کوہلو میںبارودی سرنگ دھماکہ سے
پاک فوج کے 2 افسران شہید، 3 جوان زخمی@OfficialDGISPR #khabrainunplugged#khabraindigital#khabrainmediagroup#channelfivepakistan#ISPR pic.twitter.com/7ZTstTCgus
— Khabrain Digital (@daily_khabrain) February 10, 2023
اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی فوج کا میجر جواد، کپیٹن صغیر جبکہ زخمیوں میں تین اہلکار نائک برکت اللہ، سپاہی ظفر اور سپاہی ہدایت شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے واردات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ۔