آج الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب عدالت نے اس ادارے کے 25 جنوری کو دیے گئے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی دے کر قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر انتخابات کا حکم معطل کردیا – لاہور لائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کو بحال نہیں کیا
بلکہ الیکشن کمیشن کے 35 نوٹیفکیشن کو معطل کیا ہے کیوں کے یہ معملہ عدالت میں زیر سماعت تھا pic.twitter.com/Xbvki8eTqq
— سید عامر حسین (@syedamirhussa16) February 10, 2023
عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے اس ادارے کی ساکھ کو بری طرح مٹی میں ملا چکے ہیں اور پاکستانی عوام کی جانب سے اس ادارے کے ممبران کے بارے میں رائے عامہ انتہائی خوفناک صورتحال اختیار کرگئی ہے –
Lahore High Court Decision pic.twitter.com/E1sZpVNfWn
— Faizan Ahmed (@Faizan_Ahmedfa) February 8, 2023
اور آج کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس کی کریڈیبلیٹی پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا ہے – لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا لہذا قومی اسمبلی کے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کروایا جائے۔
جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹی فکیشن معطل کیا جاتا ہے، درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا،فریقین تحریری جواب داخل کروائیں، درخواست کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔