پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کس قدر مخدوش ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے دارلخلافہ جس کی آبادی اور ایریا بھی بہت محدود ہے وہاں عدالت کے ایک اہلکار کو ہی لوٹ لیا گیا –
جس کے بود عام تاثر یہی جارہاہے کہ وفاقی دارالحکومت بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے -ڈاکؤؤں نے اب اہم ترین سرکاری افسروں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے – اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکریٹری کو بھی اسلام آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے۔
اسلام آباد میں اس وقت کوئی محفوظ نہیں آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری اپنی قیمتی اشیا سے آئے روز محروم ہو رہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکٹری کو بھی لوٹا گیا جس پر چیف جسٹس کے دوران سماعت اہم ریمارکس https://t.co/d4iVLAt01E
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) February 9, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر افسر کیساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، میرے سیکریٹری شام کو واک کیلیے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔