پورے ملک میں اس وقت یہی بات کی جارہی کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کرواناپڑیں گے -یہاں تک کہ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما اور صحافی بھی نون لیگ والوں کو سمجھارہے ہیں کہ اگر 90 روز میں انتخاب نہ ہوا تو آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق اسی طرح نافز العمل ہوگا جیسا کہ عمراں خان کی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ہوا تھا مگر حکومت کچھ اور ہی سوچ رہی ہے -اب ان کے لیے مشکلات میں اضافے کی ایک اور وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی ان کے خلاف درخواست ہے جو سپریم کورٹ میں پیش کی گئی –
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ سے رجوع#StarNewsPakistan #Headlines#Imrankhan #Supremecourt #Elections #Shahbazsharif pic.twitter.com/GcFiUMxmpL
— StarNews (@StarTvPak) February 9, 2023
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے الیکشن تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے ،سپریم کورٹ حکم دے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ،درخواست میں پنجاب، خیبرپختونخوا کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہیں ۔