آرمی چیف عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر گئے تو سوشل میڈیا پر شور مچ گیا کہ اب وہ اچانک امریکہ چلے گئےہیں -فوج کے سابق میجر نے بھی اس حوالے سے ایک وی لاگ کیا تو اس خبر کو اور تقویت مل گئی -اس پر آئی ایس پی آر نے اپناردعمل دے دیاآئی ایس پی آر کا کہنا ے کہ سوشل میڈ یا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر چلے گئے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر 10فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں، آئی ایس پی آرhttps://t.co/gzCHDjaA13#SamaaTV #DGISPR #COASAsimMunir pic.twitter.com/GBEaCuw9jz
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 9, 2023
"سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق بے بنیاد افواہیں گھوم رہی ہیں،" ڈی جی آئی ایس پی آر
Subscribe us on YouTube: https://t.co/jypAPX3bC0#ARYNews #COAS #DGISPR #ISPR pic.twitter.com/JAI5i7ga5D
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 9, 2023
ان کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈ یا پر آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے متعلق خبر بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف 5فروری سے 10فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں گئے ہوئے ہیں ۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوج کی سطح پر ششماہی تقریب ہے جس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت 2016سے شرکت کر رہی ہے ۔