کمیشن
الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے ایم این اے اور سابق چیف ویب عامرڈوگرکو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملتان پولیس کی جانب سے عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا ، چھاپے کے دوران عامر ڈوگر کے علاوہ 12دیگر کارکنوں کو بھی گرفتا ر کرلیا گیا۔آج تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر این اے 155کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق رشید بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے ، اس موقع پر دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی سے اشتعال پھیلا اور کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے گملے اٹھاکر ایک دوسرے پر مارے گئے جس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی کھڑکیا ں ٹوٹ گئیں –
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتار۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج۔۔۔۔ ڈیرا اڈہ روڈ کو ٹریفک کیلئےبند کر دیا#SunoNewsHD pic.twitter.com/dzSLyqisRi
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) February 8, 2023
ملتان: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتار کرلیا گیا#ARYNews #PTI pic.twitter.com/vrUQ9Lb0UU
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 8, 2023
اس واقع کے بعدالیکشن کمیشن حکام کی جانب سے پولیس کو درخواست کی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور عامر ڈوگر کو 12کارکنوں سمیت گرفتا رکرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں موجود تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پولیس نے توڑپھوڑ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا ہے ۔تاہم ابھی تک پی ڈی ایم کے کسی کارکن کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر نہیں آئی -جس کے بعد تنقید سے بچنے کے لیے پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماعامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ خود گرفتاری دینے کے لیے آئے۔