کستان
ترکی اورشام کے زلزلے سے قبل نیدرلینڈ کے ایک میٹریولوجسٹ کی پیشن گوئی کی گونج اس وقت دنیا بھر میں سنی جارہی ہے جس میں اس نے بتایا تھا کہ شمالی ترکی چند روز میں زلزلوں کی شدید زد میں آئے گا اس کے ساتھ ساتھ یہ افواہ بھی پھیلی کی اس نے پاکستان کے بارے میں بھی پیشن گوئی کی ہے کہ یہاں بھی 2005 کی نوعیت کا زلزلہ آسکتا ہے مگر محکمہ موسمیات وارضیات نے ان باتوں کو فیک نیوز قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
7.8 equivalent earthquake is expected to reach the regions of Pakistan and India.
Let's all pray and hope for the safety of everyone.#PrayersForTurkey pic.twitter.com/c5R2WNQ6LU
— Yasir khan (@yasirkhan6162) February 7, 2023
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں مماثلت نہیں پائی جاتی، سوشل میڈیا پر جاری خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ پیش گوئیاں کسی سائنسی بنیاد کے بغیر کی گئی ہیں اس لئے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہمارا پنا جید مانیٹرنگ نظام ہے جو ترکی اور شام میں زلزلے کے آفٹرشاکس کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں -ہزاروں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور 11 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں علی الصبح 7.7 شدت کا زلزلہ آیا اس کے تقریباً 10 گھنٹے بعد ایک اور 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، گذشتہ روز آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے آفٹر شاکس ترکی اور شام ڈنمارک اور گرین لینڈ سمیت کئی ملکوں تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے دونوں ملکوں میں تقریباً تین ہزار کے قریب عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے –