پی ٹی آئی کے چیرمین جنھوں نے آصف زرداری کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ زرداری نے ان کی سپاری دے دی ہے -اس پر پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا آج عمران خان نےے اپنی بات کے ثبوت کے طور پر ان لوگوں کے بارے میں اشارہ دیا جنہیں کپتان کے قتل کا ٹاسک سونپا گیا ہے –
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کروانے کے لیے جنوبی وزیرستان کے 2 پیشہ ور قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا ہے اور اس مقصدکے لیے رقم بھی فراہم کردی گئی ہے ۔انھوں نے ایک بار پھر رجیم چینج کے کرداروں کے بارے میں بھی لب کشائی کی –
عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ pic.twitter.com/Y5FlJ8O5Fc
— Shehzad Younis شہزاد یونس (@shehzadyounis) February 7, 2023
لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران عمران خان کاکہنا تھا کہ حسین حقانی اور دیگر افراد نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کی -عمران خان نے اس بات کو بھی دہرایا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا بڑی غلطی تھی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ عوام نے رجیم چینج کے فیصلے کو مسترد کیااور سڑکوں پر آگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جس طرح کی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، انھوں نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات کی شفافیت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں لگتا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔