ل

ابھی وفاقی حکومت نے جنوری کے آخری ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا مگر اب ایک مرتبہ پھر سننے کو مل رہا ہے کہ پٹرول کی� قیمت میں 30 سے 50 روپے کے درمیان اضافے کافیصلہ ہوگیا ہے اور پٹرول مالکان تک بھی یہ خوشخبری پہنچا دی گئی ہے اس لیے اب پاکستان کے چند شہروں سے پٹرول غائب کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب چند گھنٹوں میں پورے پاکستان کے پٹرول پمپس سے پڑول غائب ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں گی –
پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی ایک بار پھرقلت کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

 

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی ،گوجرانوالہ، خوشاب،منڈی بہاو الدین، جوہرآباد اور سلانوالی کے کئی ایک پٹرول پمپوں پر “پٹرول دستیاب نہیں” کے بورڈز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ دیگر پٹرول پمپوں پر موٹر سائیکل سواروں کو 200 روپے سے زائید کا پٹرول نہیں دیا جا رہا۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ پٹرول پمپ مالکان روپے کمانے کے لیے یہ حرکت کررہے ہیں یاپاکستان میں پٹرول کی شدید قلت ہونے والی ہے –