آج مسلمان ممالک کے لیے مشکل دن تھا -ترکی شام لبنان ایران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی – اب سعودی عرب سے اطلاعات ہیں کہ وہاں کے شمالی علاقے کو مٹی کے طوفان نے اپنے حصار میں لے لیا ہے -یہ طوفان اتنا شدید تھا کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث سکولز بند کردئیے گئے۔گرد وغبار کے طوفان سے متاثر علاقوں میں سکولز بند کر کے تدریسی عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ آندھی سے سب سے زیادہ دومۃ الجندل، القریات ، سکاکا اور طبرجل کے علاقے متاثر ہوئے ، جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد و غبار کا طوفان#VoiceOfFriendship #DostiFM98 #Pakistan #Chinahttps://t.co/URqhMSBeFi
— dostifm98 (@DostiFM98) February 6, 2023
سعودی ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام کے 6 بجے تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ’کالی آندھی ‘ سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ وارننگ جاری ہونے کے بعد تبوک ، الجوف اور حائل کےسکولز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔