ایم کیو ایم سے علحدگی اکتیار کرنے والے ناراض رہنما دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے -ان میں نمایاں نام فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا ہے -ان رہنماؤں کی واپسے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے جنرل ورکرز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے دو امیدوار پہلے ہی فائنل کر لئے گئے ہیں جو پارٹی کے معروف رہنما مصطفی کمال اور فاروق ستار ہیں -متحدہ کے ناراض رہنماؤں کی واپسی کے بعد یہ پہلا بڑا اجلاس ہے جس میں بہت اہم فیصلے متوقع ہیں -اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا متحدہ موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھتی ہے یا وہ اس سے علیحدگی کا اعلان کرکے حکومت کو کوئی نیا سرپرائز دیتے ہیں تاہم ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ رہنے کے لیے عجیب وغریب مطالبات کریں گے اور پیسے ماںگیں گے -مگر حکومت کے ساتھ کسی اشارے تک ساتھ ہی رہیں گے –
یہ دو ، ایک سب سے بڑا دھوکہ دینے والا دوسرا ایم کیو ایم کو دفن کرنے آیا۔ وہ الطاف حسین کی ایم کیو ایم اور ان کے نشان پتنگ میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان میں سیاست بے رحم ہے اور سیاستدانوں کا کوئی کردار نہیں۔ https://t.co/ZgUtsDVR7U
— Amir Hashmi (@Ahashmi80) February 4, 2023
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنما سیاسی حکمت عملی سے متعلق کارکنان کو آگاہ کرکے اعتماد میں لیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جنرل ورکرز اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان کرے گی۔