پاکستانی جو حکومت کے مشکل فیصلوں پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جیبیں خالی کیے جارہے ہیں اپنے بچوں کو سکول سے اٹھا رہے ہیں مہنگائی پر لب سیے ہوئے ہیں اور صرف ٹویٹر پر نامنطور کے نعرے لگا رہے ہیں ان کے لیے بری خبر جیو نیوز نے سنائی ہے -جیو نیوز کے مطابق ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا ہے۔

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سِنر-جی- کو‘‘ Cnergyico ریفائنری 8 دن کیلئے بند کردی گئی۔ریفائنری نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر مطلع کردیا اور کہا کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔اب پوری قوم اور حکومت دونوں اللہ پاک سے غیبی مدد کے انتظار میں ہیں –