گجرات میں بہن کو طلاق دینے پر سالوں نے بہنوئی ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی ، مگرمعجزانہ طور پر متاثرہ شخص زخمی تو ہوا مگر اس کی جان بچ گئی اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ تھانہ سول لائنز میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں ملزمان ڈاکٹر پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھ ے جاسکتے ہیں ، انہوں نے ڈاکٹر پر 12 گولیا ں چلائیں ، زخمی ہو کر ڈاکٹر زمین پر گر جاتا ہے تو ملزمان پھر بھی اس پر گولیاں چلاتے ہیں -لیکن معجزانہ طور پر زخمی ہونے کے باوجود اس کی جان بچ گئی جس کے بعد اسے فوری طبی امداد دی گئی ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاہے ، لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جسکا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ،ملزمان کو رنج تھا کہ ڈاکٹر نے ان کی بہن کو طلاق دے کر کسی اور خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ۔