پشاور کے خوفناک حملے نے پورے پاکستان میں خوف کی فضا پیدا کردی -جس کے بعد ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے اس معاملے کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا -اس مقصد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے
وزیر اعظم نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل گورنر ہاوس پشاور میں طلب کرلیا، سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوگی، پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، کے پی کی پولیس اور کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ‘ کی تنظیم نو کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
— Naveed Akbar (@naveedakbarch) February 2, 2023
۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں گورنر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہدایات جاری کریں گے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بریفنگ دیں گے ۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں پی ڈی ایم کی کون کون سی جماعت کو مدعوکیا گیا ہے –