مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نون کی صدارت مریم نواز کو دیے جانے پر ناراض ہوگئے اور آج انھوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا pic.twitter.com/HY3eu9mnCD
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 1, 2023
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سینئر نائب صدر سے استعفیٰ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر دیا ہے ، شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے ، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو عہدے سے استعفیٰ بھیجوا دیا تھا ۔ تاہم ابھی تک وہ اس کشمکش میں ہیں کہ پارٹی بھی چھوڑ دی جائے یا نئی پارٹی بنا کر الیکشن لڑا جائے -جب ممیڈیا کے نمائندوں نے ان کے فیصلے کے بارے سوال کیا تو شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے سے متعلق کسی میڈیا چینل کو بیان نہیں دیاہے تاہم انھوں نے یہ نہیں کہا کہ انھوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔شاہد خاقان نے فواد چوہدری کی گفتاری اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا -ان کا یہ بھی کہناتھا کہ رمضان کے بعددونوں اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کروادینے چاہیں -ان کی گفتگو اور باڈی لینگوج بتارہی تھی کہ وہ اب مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے پر تیار نہیں ہیں –