آج سے چند روز قبل خانیوال کے ایک ہوٹل پر دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھاجس میں حساس ادارے کے 2 ارکان کو نشانہ بنا یا گیا تھا -سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے ان کو مارنے والے شخص کی شناخت عمر نیازی کے نام سے ہوئی تھی جو خانیوال کا ہی رہائشی تھا جس کے بعد اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا -اور اب اطلاعات ہیں کہ خانیوال میں حساس ادارے کے 2افسران کو قتل کرنیوالے ملزم عمر نیازی نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کشی کرلی۔
آئی ایس آئی کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو 3 جنوری کو خانیوال میں شہید کرنے والے دہشت گرد عمر نیازی کو کرم ایجنسی میں ہلاک کر دیا گیا pic.twitter.com/XOz3HsId6I
— muzammal (@muzammal_23) January 31, 2023
خانیوال بسم اللہ ہائی وے ریسٹورنٹ پر ڈایریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کا قاتل عمر نیازی تھل میں سنیپ چیکنگ کے دوران خود کو گولی مار کر ہلاک ۔ذرائع pic.twitter.com/QyyaX7fFs1
— Javed Khan niaziخانیوال پی ٹی آئی (@javedkhan31pti) January 30, 2023
تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم تک پہنچ گئے تو اس دہشت گرد نے گرفتاری کے خوف سے خودکو گولی مارلی ، عمرنیازی کالعدم تنظیموں سے تعلقات کی وجہ سے واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔ ملزم نے چند روزقبل خانیوال میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کردیا تھا ۔حساس اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کی جانب سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا ۔