گرمیوں میں بجلی کے بل بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ بجلی سے چلنے والے پنکھے ہیں اس کی وجہ سے بجلی کی کھپت بھی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور ملک میں لوڈ شیڈنگ میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجا تا ہے اس کا حل گورنمنٹ نکالنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے – اور اس مسئلے کے حل کے لیے بجلی بچت کے قومی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری کردیاگیا۔
https://twitter.com/DiscountsDesk/status/1616690593895415808
عوام کے لیے بجلی بچت کرنے والے اس نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے،صارفین سے رقم قسطوں میں وصول کی جائے گی ، ایک پنکھے پر 969 روپے سودادا کرناہوگااورپنکھے کی قسط بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے گی ، پرانا پنکھا1800 روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ حکومتی دعوے کے مطابق ایک پنکھا کئی ہزار روپے کی بجلی بچائے گا، حکومت نے منصوبہ بنا یا ہے کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ صارفین کے پنکھے تبدیل کئے جائیں گے ،پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی ۔لیکن کیا پاکستانیوں کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ ایک ساتھ 4 یا اس سے زائید پنکھے یک مشت خرید سکیں اور پھر اس بات کی بھی کیا گارنٹی ہے کہ یہ پنکھے معیاری بھی ہونگے اور بجلی کے پنکھوں کی طرح کئی سال تک خراب نہیں ہوں گے -اب تو عوام کا یہ حال ہے کہ ان کے پاس تو ایک انرجی سیور خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہیں -اب ایک اور پریشانی کی بات یہ بھی ہوسکتی ہے کہ عوام کو اب پنکھے خریدنے کے لیے بھی لائین میں لگنا پڑ جائے –