ڈالر نے پاکستان کی معیشت کے پرخچے اڑاکررکھ دیے -انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
ڈالر کا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 262 تک پہنچ گیا۔ pic.twitter.com/2VaqNEDBkH
— PTI (@PTIofficial) January 27, 2023
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5.57 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 261 روپے کا ہو گیاہے ۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت 30 روپے 11 پیسے بڑھ چکی ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3800 ارب کا اضافہ ہواہے ۔اس سے قبل کل بھی ڈالر کی قیمت میں 24 روپے اضافہ ہوا -جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول آٹے چینی دودھ چاول سمیت دیگرتمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان پیدا ہوگیا –