شہباز شریف کی حکومت بنے 9 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تجربہ کار ی کی دعوےدار حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں بری طرح ناکام رہی یہی وجہ ہے کہ 9ماہ تک حکومت کی حمایت میں بولنے والے صحافیوں کا صبر بھی اب جواب دینے لگا ہے اور وہ بھی اب یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ موجودہ حکومت سے جو امیدیں تھیں وہ اس پر پوری نہیں اتریخاص طور سے کل سے آج تک ڈالر کی قیمت میں جو 30 روپے کا اضافہ ہوااس سے صاف ظاہر ہوگیا کہ حکومت نے ملک کو بحران سے نکالنے کے جو بھی دعوے کیے تھے وہ پورے نہیں کرسکی –
حامد میر کے مطابق حکومتی ٹولہ الیکشن سےاسطرح بھاگ رہاہےجیسے بلی کودیکھکرچوہا….صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن میں تاخیرآئین اور قانون کےمنافی ہے اور یہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے ورنہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی میں گرتا چلا جائےگا pic.twitter.com/6fmo1rNwHw
— Pakistan First (@first1pakistan) January 27, 2023
سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کو سنبھالنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ، حکومت کی یہ نااہلی ہی عمران خان کی اصل طاقت ہے ۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافے کے اثرات جلدمارکیٹوں میں بھی نظرآنا شروع ہوجائیں گے جس سے عوام میں ن لیگ کا گراف مزید گرجائے گا ،حکومت اس طرح کے حالات میں انتخابات میں نہیں جانا چاہتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ معاشی حالات اکتوبر تک بھی ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے اس لیے تاخیری حربے بھی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے بلکہ اس سے مزید نقصان ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ وطن واپس آئیں اور اسحاق ڈار کی کارکردگی دیکھیں ،نواز شریف کو عوام کی چیخیں اپنے کانوں سے سننی چاہیئں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت الیکشن ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی کرتی ہے تو اس کا فائدہ بھی عمران خان کو ہوگا –