ڈالر نے پاکستان کی معیشت کے پرخچے اڑاکررکھ دیے -انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5.57 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 261 روپے کا ہو گیاہے ۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت 30 روپے 11 پیسے بڑھ چکی ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3800 ارب کا اضافہ ہواہے ۔اس سے قبل کل بھی ڈالر کی قیمت میں 24 روپے اضافہ ہوا -جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول آٹے چینی دودھ چاول سمیت دیگرتمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان پیدا ہوگیا –