“>پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 8 افراد پر مشتمل مختصر کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی- اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

مطابق نگران صوبائی حکومت نے وزرا کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلال افضل کوکمیونی کیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کا محکمہ سونپا گیا ہے ۔ جبکہ ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ، اظفر علی محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ اسکولز اور ڈاکٹرجمال ناصرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں ان وزراء سے حلف لیا – فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوںگے جو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیل کر وطن لوٹنے کے بعد پنجاب کی نگران کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے-