دنیابھر میں سونے کی قیمت میں کمی آرہی ہے مگر پاکستان میں نظام الٹا چل رہا ہے اور یہاں سونے کی قیمت میں 2 دنوں میں 12 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا ہے – ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی کل تک سونے کی قیمت 4900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے تولہ تھی اگر ایک سال کا موازنہ کیا جائے تو گزشتہ سال جنوری 2021 میں سونے کی قیمت 127000 روپے تھی جس میں 73 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے –
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی https://t.co/z06durOfYP
— Pakistan Views (@Pakistan_Views) January 27, 2023
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
🔗https://t.co/gyZV2ugO3h#AajNews #goldrate #Pakistan pic.twitter.com/v7si46roCz— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) January 27, 2023
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 6000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔