چیئر مین ایف بی آر محمد عاصم نے پاکستانی معیشت کی نازک اور مخدوش صورتحال سے عوام کو باخبر کردیا -اس کا عملی ثبوت آج ڈالر کی اونچی اڑان کے ساتھ سامنے بھی آیا -محمد عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اس وقت بہت نازک ہے ، کوشش کریں گے سالانہ ٹیکس ہدف کو حاصل کر سکیں ۔
پاکستان کی معاشی صورتحال اس وقت بہت نازک ہے، چیئر مین ایف بی آر https://t.co/eqiTUlW4Ky pic.twitter.com/o9NnvgTDYF
— Hussain Latif (@Hussain99890870) January 26, 2023
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں ، درآمدات اور برآمدات کے کاموں میں مزید تیزی لائی گئی ، ٹیکس گیپ کو کم عرصے میں فل کرنے کی کوشش کریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آمدنی میں شارٹ فال کا سامنا ہے ، رواں سال 7.4ٹریلین ٹیکس اکٹھا کرنےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، کوشش کریں گے کہ ہدف حاصل کر سکیں ۔