کے پی کے میں حکومت اور اپوزیشن نے پنجاب کی نسبت بہتر طور سے سیاسی معاملات طے کیے جس کی بنا پر وہاں سیاسی کشیدگی کم ہے -پہلے انھوں نے باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ چنا اور اب کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ طے پاگیا ہے –
خیبر پختونخوا میں نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جو 15ارکان پر مشتمل ہو گی ۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم ، مسعود شاہ ، حامد شاہ ، رسول نذیر ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل اور شفیع اللہ خان شا مل ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بعد اب نگران کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، شاہد خٹک ، حاجی غفران، خوشدل خان، تاج محمد کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان کے علاوہ محمد علی شاہ ، ارشاد قیصر اور منظور آفریدی بھی خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔