سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کا مرحلہ عدالت کے احکام پر پایہ تکمیل کو تو پہنچ گیا مگر کراچی کے نتائج کئی دنوں تک جاری نہ کرنے پر جماعت اسلامی اور تحریک انساف نے نہ صرف تحفظات کا اظہار کیا بلکہ دھاندلی کا الزام بھی عائید کردیا – مگر آج الیکشن کمیشن نے کراچی کی 229 نشستوں پر ہونے والے نتائج پبلک کر دیے
#ConcensusMayor_HafizNaeem
کراچی نے انتخاب بدلا ان شاءاللہ کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔ pic.twitter.com/UDw0sUS9Jc
— Umme khizer ghauri (@khizerghauri) January 24, 2023
سندھ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ، 6 نشستوں پر چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس کے سبب نتائج روک لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ان اتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کو 91، جماعت اسلامی 85 اور تحریک انصاف کو 42 نشستیں ملی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو 7، جے یو آئی 2، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار کو ایک، ایک نشست ملی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔