پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ریلیف دے دیا گیا -آج احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی-
آصف زرداری کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا #AsifZardari #BOLNews pic.twitter.com/nzYXCOspjs
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 25, 2023
،فاروق نائیک نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے سماعت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔ اس سے پہلے بھی ادارے آصف زرداری کے خلاف 2 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں ۔